۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام سیدعلی اکبر محتشمی پور

حوزہ/حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ایرانی سابق وزیر داخلہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی اکبر محتشمی پور کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ایرانی سابق وزیر داخلہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر محتشمی پور کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے بڑے بھائی معزز اور مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی اکبر محتشمی پور ہمیں چھوڑ کر دار بقا اور خداوند متعال کے جوار رحمت میں کوچ کر گئے۔

حزب اللہ نے کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین محتشمی پور کی جہاد اور مقاومت کے جذبے سے سرشار عمر انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران اور خاص طور پر ہمارے خطے کی قوموں کی مسلسل خدمت میں گزری۔مرحوم نے 1982ءسےاورلبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ، سردار شہید سید عباس موسوی اور دیگر برادران کے ہمراہ اسلامی مزاحمت لبنان کی بنیاد رکھی اور مکمل طور پر مزاحمت و مقاومت کی حمایت کی اور اسی طرح مسئلہ فلسطین کی حمایت میں ان کی گرانقدر قربانیاں بھی سب پر عیاں ہیں۔دشمنوں کی آپ کو شہید کرنے کی سازش کے سلسلے میں ہاتھوں،چہرہ اور سینے پر موجود زخم بھی مرحوم کا جہادی جذبہ خاص طور پر صہیونی دشمنوں کے خلاف جنگ میں ان کی عظیم کاوشوں کی واضح دلیل ہے۔

حزب اللہ لبنان اس معزز اور محبوب سید کی المناک رحلت پر امام خامنہ ای،محتشمی خاندان اور مرحوم کے تمام دوستوں کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .